منگلورو،3؍جنوری (ایس او نیوز) تھوٹا بینگرے علاقے میں فالگونی ندی میں ایک نوزائیدہ بچے کی لاش تیرتی ہوئی پائی گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ المدینہ فشنگ بوٹ جب فالگونی ندی کے کنارے لوٹ رہی تھی تو اس پر موجود فیصل اور رحیم نے بچی کی لاش تیرتی ہوئی دیکھی۔پھر انہوں نے لاش کو ندی سے نکالنے کے بعد پولیس کو اس کی اطلاع دے دی۔
پانمبور پولیس انسپکٹر اورا ن کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جائزہ لیااور لاش کو اپنی تحویل میں لیا۔ پولیس کا خیال ہے کہ ایک یا دو دن پہلے اس بچی کا جنم ہوا ہوگا۔شاید کسی نے ناجائز رشتے اور حمل کی بات چھپانے کی غرض سے بچی کو زند ہ یا پھر قتل کرکے ندی میں پھینکا ہوگا۔ کیس درج کرنے کے بعد پولیس اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔